میلوس رائونک اے ٹی پی اے بی این ایمرو اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

42
Madrid Open Tennis
Madrid Open Tennis

روٹر ڈیم ۔15فروری (اے پی پی):کینیڈا کے نامور ٹینس سٹار میلوس رائونک اے بی این ایمرو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ انہوں نے اے ٹی پی ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں قزاخستان کے کھلاڑی الیگزینڈر ببلک کو شکست دی۔اے

ٹی پی اے بی این ایمرو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے نیدرلینڈز کے مشہور شہر روٹر ڈیم میں جاری ہیں۔ جمعرات کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں کینیڈین ٹینس کھلاڑی میلوس رائونک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے قزاخستان کے کھلاڑی الیگزینڈر ببلک کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔