سعودی عرب، شاہی مہمانوں کے تیسرے گروپ کی مدینہ منورہ آمد

ریاض ۔15فروری (اے پی پی):خادم حرمین الشریفین کی دعوت پر آنے والے عمرہ زائرین کا تیسرا گروپ مدینہ منورہ پہنچ گیا۔ ایس پی اےکے مطابق مدینہ منورہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز اور وزارت اسلامی امور کے اعلی عہدیداروں نے شاہی مہمانوں کے تیسرے گروپ کا استقبال نے کیا۔تیسرے گروپ میں آنے والے شاہی مہمانوں کی تعداد 250 ہے جو اردن ، عراق ، تیونس ، مصر ، …

ریاض ۔15فروری (اے پی پی):خادم حرمین الشریفین کی دعوت پر آنے والے عمرہ زائرین کا تیسرا گروپ مدینہ منورہ پہنچ گیا۔ ایس پی اےکے مطابق مدینہ منورہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز اور وزارت اسلامی امور کے اعلی عہدیداروں نے شاہی مہمانوں کے تیسرے گروپ کا استقبال نے کیا۔تیسرے گروپ میں آنے والے شاہی مہمانوں کی تعداد 250 ہے جو اردن ، عراق ، تیونس ، مصر ، لبنان ، الجزائر ، مراکش ، نائیجریا، جنوبی افریقا ، چاڈ ، ایتھوپیا ، کیمرون ، کینیا ، سینیگال اور یوگینڈا سے تعلق رکھتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہی مہمانوں نے کہا کہ ارض مقدس آنے کی دعوت پر وہ خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یہ موقع فراہم کیا اور اپنی ضیافت میں عمرہ کی ادائیگی کے شرف سے نوازا۔وزارت اسلامی امور کے ذمہ دار نے کہا کہ شاہی مہمانوں کو مسجد نبوی الشریف کی زیارت کے بعد ان کی ملاقات آئمہ اور خطبا سے کرائی جائے گی بعدازاں انہیں مسجد قبا ، شہدا احد اور شاہ فہد قرآن کریم پرنٹننگ پریس کا دورہ کرایا جائے گا۔قیام مدینہ منورہ کے بعد انہیں مکہ مکرمہ لایا جائے گا جہاں وہ عمرہ ادا کرنے کے بعد مکہ مکرمہ میں موجود اہم تاریخی مقامات کی زیارت کریں گے۔