خیبرپختونخوا حکومت کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ہاوسنگ اتھارٹی زاہد خان نے بدھ کے روز بنوں گل سٹی پر جاری ترقیاتی کام تیز کرنے اور اراضی مالکان کے تحفظات دور کرنے کیلئے کھلی کچہری منعقد کی
ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ہاوسنگ اتھارٹی کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد

مزید خبریں
پشاور۔ 09 ستمبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا حکومت کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ہاوسنگ اتھارٹی زاہد خان نے بدھ کے روز بنوں گل سٹی پر جاری ترقیاتی کام تیز کرنے اور اراضی مالکان کے تحفظات دور کرنے کیلئے کھلی کچہری منعقد کی۔تر جمان خیبرپختونخوا ہاوسنگ اتھارٹی کے مطابق اس دوران زاہد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بنوں گل سٹی کے قیام سے ضلع بنوں اور ملحقہ اضلاع سمیت پورے جنوبی اضلاع کو ایک بڑا رہائشی منصوبہ مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج جنوبی اضلاع کی مریضوں کیلئے جدید بڑے کارڈیالوجی ہسپتال کے قیام کا دورہِ، مین گیٹ، سڑکوں اور حفاظتی دیوار پر جاری ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں عمر خطاب گرویکی،ڈائریکٹر ایڈمن امان الحق، ڈائریکٹر ٹیکنیکل عمران ہلال، انچارج بنوں گل سٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹر انعام وزیر بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔
ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی نے مزید کہا کہ بنوں گل سٹی کی جدید سہولیات پر مشتمل رہائشی منصوبہ وجود میں آنے سے پورے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی جس سے ترقی کے نئے مواقع کھلیں گے۔ انہوں نے کھلی کچہری میں شریک افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے متعلقہ افراد کے جائز حقوق اور انکی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ کھلی کچہری میں ایم این اے مولانا سید نسیم علی شاہ کےبھائی بصیر علی شاہ الہاشمی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ قبل ازیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل انعام وزیر نے ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی زاہد خان کو بنوں گل سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں، منصوبے میں جاری پیش رفت اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ کھلی کچہری کے اختتام پر متاثرین نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے بنوں گل سٹی پر جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔







