بھکر،جامعہ اسلامیہ محمودیہ دلے والا میں ولادتِ مصطفیٰ ﷺ، جشنِ آزادی، یومِ فضائیہ اور ختمِ نبوت کے حوالے سے روح پرور تقریب

جامعہ اسلامیہ محمودیہ دلےوالا میں ولادتِ مصطفیٰ ﷺ، جشنِ آزادی، 6 ستمبر یومِ فضائیہ اور 7 ستمبر یومِ ختمِ نبوت کی مناسبت سے ایک خوبصورت، ایمان افروز اور روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔

بھکر۔ 09 ستمبر (اے پی پی):جامعہ اسلامیہ محمودیہ دلےوالا میں ولادتِ مصطفیٰ ﷺ، جشنِ آزادی، 6 ستمبر یومِ فضائیہ اور 7 ستمبر یومِ ختمِ نبوت کی مناسبت سے ایک خوبصورت، ایمان افروز اور روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت پروفیسر خادم حسین، پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج دلےوالا نے کی جبکہ معروف تاجر غلہ منڈی دلےوالا حاجی نذیر احمد تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔طلبہ نے جشنِ آزادی اور 6 ستمبر یومِ فضائیہ کے حوالے سے ملی نغموں، نظموں اور پُرجوش تقاریر کے ذریعے وطنِ عزیز پاکستان اور افواجِ پاکستان کے شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ محفل پروفیسر خادم حسین اور مہمانِ خصوصی حاجی نذیر احمد سمیت دیگر مقررین نے جامعہ اسلامیہ محمودیہ کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے اساتذہ کرام کی محنت اور طلبہ کی شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس نئی نسل کی کردار سازی، اخلاقی تربیت اور دینی شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ جامعہ اسلامیہ محمودیہ میں نظم و ضبط، تعلیم اور تربیت کا خوبصورت امتزاج قابلِ تحسین ہے۔تقریب میں سینئر صحافی علاؤالدین خلجی، عمران شوکت، غنی ظفر جمال، سیٹھ طارق نذیر، ملک اکرم بروکر، حاجی محمد، ظفر اللہ، سیٹھ لیاقت علی ملک سمیت دیگر معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔ آخر میں ملک و ملت کی سلامتی، افواجِ پاکستان کی کامیابی، شہداء کے درجات کی بلندی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی

مزید خبریں