مانسہرہ،حلال فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،415 کلو مضر صحت گوشت اور 150 لیٹر دودھ تلف

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے مانسہرہ کے داخلی راستوں پر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے لایا جانے والا 415 کلوگرام مضر صحت گوشت،پوٹا، کلیجی اور قیمہ ضبط کرکے موقع پر تلف کردیا

مانسہرہ۔ 09 ستمبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے مانسہرہ کے داخلی راستوں پر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے لایا جانے والا 415 کلوگرام مضر صحت گوشت،پوٹا، کلیجی اور قیمہ ضبط کرکے موقع پر تلف کردیا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

فوڈ سیفٹی ہزارہ کی ٹیم نے ریجنل ڈائریکٹر مبشر منظور کی سربراہی میں صبح چار بجے ناکہ بندی کرکے لاہور اور پنجاب کے دیگر اضلاع سے آنے والی مسافر کوچز اور گاڑیوں کی تلاشی لی۔کارروائی کے دوران تقریباً 150 لیٹر مضر صحت دودھ بھی برآمد کرکے تلف کیا گیا۔ریجنل ڈائریکٹر مبشر منظور نے کہا ہے کہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

مزید خبریں