پاکستان ٹینس فیڈریشن کا بلی جین کنگ کپ کے لئے قومی ٹیم کے انتخاب کا عمل مکمل

پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) نے اکتوبر 2026 میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے آئندہ بلی جین کنگ کپ کے لئے قومی ٹیم کے انتخاب کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز 7 اور 8 ستمبر 2026 کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ بلی جین کنگ کپ 2026 کے لئے پاکستان سکواڈ میں ماہین آفتاب قریشی ، …

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) نے اکتوبر 2026 میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے آئندہ بلی جین کنگ کپ کے لئے قومی ٹیم کے انتخاب کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز 7 اور 8 ستمبر 2026 کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ بلی جین کنگ کپ 2026 کے لئے پاکستان سکواڈ میں ماہین آفتاب قریشی ، اشنا سہیل ، رومائسا ملک ، حاجرہ سہیل اور بسمال ضیاء ریزرو میں شامل ہیں ۔

پی ٹی ایف کے صدر اعصام الحق قریشی، سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل اور پی ٹی ایف کی پوری انتظامیہ نے منتخب کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور آئندہ بین الاقوامی مقابلے کے لئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پی ٹی ایف نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ منتخب کھلاڑی ہوم گراؤنڈ پر قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے فخر، عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔