واشنگٹن ۔ 03 فروری (اے پی پی) ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئیر ارکان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ وہ متنازع میمو کو بہانہ بنا کر امریکی صدارتی انتخاب میں مبینہ طور پر روس کے ملوث ہونے کے بارے میں کی جانے والی تفتیش کے سپیشل کونسل کو نوکری سے برخاست نہ کریں۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطا بق انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے ایسا آئینی …
میمو سے آئینی بحران کا خدشہ ہے، ڈیمو کریٹس کی تنبیہ
مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 03 فروری (اے پی پی) ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئیر ارکان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ وہ متنازع میمو کو بہانہ بنا کر امریکی صدارتی انتخاب میں مبینہ طور پر روس کے ملوث ہونے کے بارے میں کی جانے والی تفتیش کے سپیشل کونسل کو نوکری سے برخاست نہ کریں۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطا بق انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے ایسا آئینی بحران کھڑا ہو جائے گا جو اس سے پہلے صدر نکسن کے دور میں ہوا تھا۔صدر ٹرمپ نے اس میمو کو شائع کرنے کی اجازت دی ہے اور کہا کہ یہ میمو ایک شرمناک کہانی ظاہر کرتا ہے۔








