اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مینجنگ ڈائریکٹر و سینئر تجزیہ کار مسعود ملک نے کہا ہے کہ انتخابات ایک ایسا بہت بڑا جمہوری عمل ہے جس میں پوری قوم بھرپور حصہ لیتی ہے اور سیاسی جماعتوں کی موجودہ بھاگ دوڑ بھی سیاسی عمل کا ایک حصہ ہے۔ پاکستان کی حالیہ معاشی اور سکیورٹی کی صورتحال …
مینجنگ ڈائریکٹر ”اے پی پی مسعود ملک کا پی ٹی وی کے ایک پروگرام ”چوتھا ستون“ میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مینجنگ ڈائریکٹر و سینئر تجزیہ کار مسعود ملک نے کہا ہے کہ انتخابات ایک ایسا بہت بڑا جمہوری عمل ہے جس میں پوری قوم بھرپور حصہ لیتی ہے اور سیاسی جماعتوں کی موجودہ بھاگ دوڑ بھی سیاسی عمل کا ایک حصہ ہے۔ پاکستان کی حالیہ معاشی اور سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کو معاشی اور سیاسی استحکام کی بہت اشد ضرورت ہے اور ملک کو آگے لیکر جانے کے لیے ہمیں گروہی و علاقائی سیاست سے بالاتر ہو کر اپنے ملک کے بارے میں سوچنا چاہیئے۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام ”چوتھا ستون“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور ان کی قیادت کے لیے اہم اور ضروری بات یہی ہونی چاہیئے کہ ہم نے ملکی مسائل کو کیسے حل کرنا ہے اور ان حالات سے کیسے باہر نکلنا ہے۔








