مینزبگ بیش لیگ میں (بدھ کو) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

143
مینزبگ بیش لیگ ، میلبورن سٹارز اور سڈنی سکسرزکی ٹیمیں جمعرات کو آمنے سامنے ہوں گی

کینبرا۔31دسمبر (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا 14 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں کل(بدھ کو )دو میچز کھیلے جائیں گے ۔

پہلا میچ سڈنی سکسرز اور ہوبارٹ ہریکنز کی ٹیموں کے درمیان بیلریو اوول، ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ یہ لیگ کا 18 واں میچ ہوگا جبکہ دوسرا میچ میلبورن سٹارز اور دفاعی چیمپئن برسبین ہیٹ کی ٹیموں کے درمیان گابا ، برسبین میں کھیلا جائے گا۔

یہ لیگ کا 19 واں میچ ہوگا۔بگ بیش لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔برسبین ہیٹ کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ وارانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں،ان میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، دفاعی چیمپئن برسبین ہیٹ ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔

ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 44میچز کھیلے جائیں گے، برسبین ہیٹ کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 27 جنوری 2025 کو کھیلا جائے گا۔