مینز بگ بیش لیگ پرتھ سکارچرز اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیموں کے درمیان ناک آئوٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

77
Cricket Australia
Cricket Australia

پرتھ ۔19جنوری (اے پی پی):دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچرز اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیموں کے درمیان بی بی ایل کاناک آئوٹ میچ (کل) ہفتہ کوپرتھ سٹیڈیم،پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ(بی بی ایل) کاتیرہواں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہےجس شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کومل رہے ہیں۔ بگ بیش لیگ میں اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔

ٹورنامنٹ کا ناک آئوٹ میچ دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچرز اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے درمیان 20 جنوری کو پرتھ سٹیڈیم ، پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 44میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔

بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ ورانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں تھیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔ٹورنامنٹ ناک آئوٹ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 24جنوری کو کھیلا جائے گا۔