میو کاٹواور ٹم پیوٹز نے فرنچ اوپن ٹینس کے مکسڈ ڈبلز کا تاج اپنے سر سجا لیا

بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 15اپریل سے سپین میں ہوگا

پیرس۔9جون (اے پی پی):جاپان کے ٹینس کھلاڑی مییو کاٹو اور ان کے جرمن جوڑی دار ٹم پیوٹز نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔جاپان کے مییو کاٹو اور جرمنی کے ٹم پیوٹز نے مکسڈ ڈبلز فائنل میچ میں حریف کینیڈین ٹینس کھلاڑی بیانکا اینڈریسکو اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس کو شکست دےکر پہلی مرتبہ گرینڈ سلام ٹائٹل جیت لیا۔

سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے ۔جمعے کو کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جاپانی ٹینس کھلاڑی مییو کاٹو اور ان کے جرمن جوڑی دار ٹم پیوٹز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کینیڈین ٹینس کھلاڑی بیانکا اینڈریسکو اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل کو 6-4، 4-6 اور 6-10سے ہرا کر اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام ایونٹ جیت لیا۔