29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومضلعی خبریںمیپکو،رواں مالی سال کے دوران ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لائن لاسز کی...

میپکو،رواں مالی سال کے دوران ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لائن لاسز کی مد میں0.7فیصد کمی ،ایک ارب39کروڑ روپے کی بچت ہوئی

- Advertisement -

ملتان۔23فروری (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے رواں مالی سال22-2021کے دوران ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لائن لاسز کی مد میں اعشاریہ 7فیصد کمی کی ہے جس سے کمپنی کو ایک ارب 39کروڑروپے کی بچت ہوئی ہے۔

ڈائریکٹرکمرشل اسد حماد کے مطابق گزشتہ مالی سال 20-2019کے پہلے سات ماہ میں ٹی اینڈ ڈی لائن لاسز 13.6فیصد تھے جس میں رواں مالی سال 22-2021کے پہلے سات ماہ (جولائی تاجنوری) کے دوران اعشاریہ 7فیصد کمی کی گئی ہے جس سے ٹی اینڈ ڈی لائن لاسز 12.9فیصد کی سطح پر آگئے ہیں۔

- Advertisement -

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی زیرنگرانی صارفین کی بلنگ اور ریڈنگ مقررہ وقت پر کی جارہی ہے اور درست بل بھجوائے جارہے ہیں جبکہ ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو رواں مالی سال کے دوران مزید مضبوط بنانے کے لئے خطیر لاگت سے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جولائی 2021سے جنوری2022کے دوران ٹی اینڈ ڈی لائن لاسز کی مد میں 8کروڑ56لاکھ 40ہزار یونٹس کی بچت کرتے ہوئے کمپنی کو ایک ارب 39کروڑ70لاکھ روپے کا فائدہ پہنچایاگیاہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=296643

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں