ویٹی کن سٹی۔23فروری (اے پی پی):کیتھولک چرچ کے سربراہ اور عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے روس یوکرین تنازع پر تمام فریقین سے جنگ کے خطرات کو روکنے اور خدا کے سامنے اپنے ضمیر کا جائزہ لینے پر زور دیا ہے اور امن کیلئے 2مارچ کوبین الاقوامی سطح پر روزہ رکھنے اور دعا کی اپیل کی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے واشنگٹن پوسٹ کے مطابق انہوں نے اپنے ہفتہ …
پوپ فرانسس کا روس یوکرین تنازع پر افسوس کا اظہار، امن کیلئے 2مارچ کوبین الاقوامی سطح پر روزہ رکھنے اور دعا کی اپیل

مزید خبریں
ویٹی کن سٹی۔23فروری (اے پی پی):کیتھولک چرچ کے سربراہ اور عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے روس یوکرین تنازع پر تمام فریقین سے جنگ کے خطرات کو روکنے اور خدا کے سامنے اپنے ضمیر کا جائزہ لینے پر زور دیا ہے اور امن کیلئے 2مارچ کوبین الاقوامی سطح پر روزہ رکھنے اور دعا کی اپیل کی ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے واشنگٹن پوسٹ کے مطابق انہوں نے اپنے ہفتہ وار خطاب کے آخر میں کہا کہ انہیں یوکرین کی صورتحال اور خطرناک پیش رفت افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر مذموم مقاصد کے حصول کے لیے امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فریقین ایسے اقدامات سے گریز کریں جو لوگوں کے لئے مزید مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں۔ انہوں نے مذاہب کو ماننے والوں او رنہ ماننے والوں سمیت تمام افراد سے اپیل کی کہ وہ امن کے لیے 2مارچ کو بین الاقوامی سطح پر روزہ رکھیں اور دعا کریں۔








