ملتان۔ 04 فروری (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے پروموشن بورڈ کی منظوری سے15آڈٹ اسسٹنٹس کو اسسٹنٹ آڈٹ آفیسرز کے عہدے پرترقی دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
میپکوترجمان کے مطابق شعبہ انٹرنل آڈٹ میپکو ملتان کے ترقی پانے والے آڈٹ اسسٹنٹس میں محمد وقاص، محمد اعجاز، غضنفر حیات، محمد شکیل، سید شہباز بخاری، تنویر علی، محمد اجمل، مرتضیٰ ہاشم، محمد کاشف، انیس الحسن، حسنین علی، حسن علی، ہمایوں سجاد، عدیل عثمان اور احمد جاوید شامل ہیں، ترقی پانے والے آڈٹ اسسٹنٹس کو خالی آسامیوں پر تعینات کیاجائیگا۔