ملتان۔ 14 فروری (اے پی پی):جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن کے دوران چیکنگ ٹیموں نے ایک روز میں مزید72صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا،جن کے خلاف مختلف پولیس سٹیشنوں میں 30نئے مقدمات کا اندراج ہوا،بجلی چوروں کو57لاکھ91 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔
میپکو ترجمان کے مطابق ملتان سرکل میں 11بجلی چوروں کو1122160روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور 5مقدمات کا اندراج ہوا۔ڈی جی خان سرکل میں 8 صارفین 386700 روپے جرمانہ عائد اور8مقدمات درج ہوئے۔ وہاڑی سرکل میں 8صارفین کو463158 روپے جرمانہ عائد،بہاولپور سرکل میں 14 صارفین کو 813068 روپے جرمانہ عائدا ور7 مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 11صارفین کو1899410 روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان سرکل میں 7صارفین کو125000 روپے جرمانہ عائد اور7 مقدمات درج، مظفرگڑھ سرکل میں 5صارفین کو 221500 روپے جرمانہ عائداور2 مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 3 صارفین کو485000 روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج، خانیوال سرکل میں 5 صارفین کو 275413 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ میپکو ریجن میں رننگ اورمستقل نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔دریں اثناءایک روز میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے5 کروڑ25 لاکھ50 ہزار روپے وصول کئے گئے۔ ریجن کے مختلف علاقوں میں نادہندہ زرعی صارفین کے خلاف بھی آپریشن کیاگیا۔