ملتان۔ 19 جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن کے دوران چیکنگ ٹیموں نے ایک روز میں مزید 88 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیاجن کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 47 نئے مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔میپکو ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران مزید 3 بجلی چور موقع سے گرفتارکرلیے گئے جبکہ بجلی چوروں کومجموعی طورپر 42 لاکھ 54 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔
دریں اثناءمیپکو ریجن میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن میں 4 کروڑ 70 لاکھ 60 ہزار روپے وصول کرلیے گئے۔ جنوبی پنجاب میں نادہندہ گھریلو، کمرشل، زرعی اور صنعتی صارفین سے وصولیاں کی گئیں۔ م