میپکو محکمانہ کیسز کا فیصلہ، ایک اہلکار برطرف، دو ملازمین کی تنزلی

میپکو انتظامیہ نے محکمانہ کارروائیوں کے تحت ایک اہلکار کو ملازمت سے برطرف جبکہ دو ملازمین کی تنزلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے نظم و ضبط پر سختی سے عملدرآمد کا اعادہ کیا۔

ملتان۔ 12 جولائی (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاور کمپنی "میپکو” انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک اہلکار کو برطرف اور دو ملازمین کی تنزلی کے احکامات جاری کر دئیے۔

چیف ایچ آر اینڈ سی پی آفیسر میپکو میاں محمد سہیل افضل نے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ریونیو آفس چشتیاں ڈویژن کے کمرشل اسسٹنٹ ظہیر احمد حبیب کو 30 ستمبر 2024ء سے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر ملازمت سے برطرف کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سی ایف سی بہاولنگر کے جونیئر کلرک عتیب الرحمن کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر انہیں موجودہ سکیل میں 3 سال کے لیے 3 درجے تنزلی کی سزا سنائی گئی ہےجبکہ میٹریل مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان کے جونیئر سٹور کیپر محمد ارشد کو موجودہ سکیل میں 1 سال کے لیے 2 درجے تنزلی کی سزا دی گئی ہے۔میپکو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادارے میں نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا عمل جاری رہے گا۔

مزید خبریں