میپکو نے رواں سال کے دوران ایک ہزار 298ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر نصب کئے

97
MAPCO
MAPCO

ملتان۔ 02 جنوری (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے سسٹم اپ گریڈیشن کے منصوبوں اور نئے کنکشنوں کی بروقت فراہمی کے لئے رواں مالی سال 2023-24ء کے دوران مختلف استعدادکار کے ایک ہزار298ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں نصب ہونے والے ٹرانسفارمرز میں 25KVAکے 749، 50KVAکے 380، 100KVA کے 100،200KVAکے 57، 400KVA کے 7 اور630KVAکے 5ٹرانسفارمرز شامل ہیں۔

جولائی تانومبر 2023ء کے دوران ملتان سرکل میں 123، ڈی جی خان سرکل میں 116، وہاڑی سرکل میں 162، بہاولپور سرکل میں 106، ساہیوال سرکل میں 413، رحیم یار خان سرکل میں 61، مظفرگڑھ سرکل میں 74، بہاولنگر سرکل میں 98اور خانیوال سرکل میں 145نئے ڈسٹری بیوشن ٹرا نسفارمرز سسٹم میں شامل کئے گئے ہیں۔