میپکو کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری

152
mepco

ملتان ۔ 23 اگست (اے پی پی):ملتان ا؛لیکٹرک سپلائی کمپنی ( میپکو ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسرانجینئر ناصر ایاز گرمانی کی زیر نگرانی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن میں ایک روز میں مزید 125 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے. بجلی چوروں کو 65 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جس میں سے 9 لاکھ روپے جرمانہ موقع پر وصول کر لیا گیا ۔ مختلف پولیس اسٹیشنز میں 76 بجلی چوری کرنے والے صارفین کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔رورل سب ڈویژن لودہراں کی ٹیم کا عادی بجلی چوروں کے خلاف پولیس فورس کے ہمراہ گرینڈ آپریشن۔ چھمب موڑ آدم واہن کے علاقہ میں آپریشن کے دوران 6 افراد ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ بجلی چوروں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں تاریں اتار لی گئیں۔

ہیوی لوڈ چلا کر ائیر کنڈیشنرز استعمال کرنے والے بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرواے گئے۔ ستلج سب ڈویژن بہاولپور کی ٹیم نے نائٹ چیکنگ کے دوران مسلم ٹاؤن میں ایک بڑے پلازہ سمیت 3 مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی ۔ بجلی چور میٹروں میں لوپ سسٹم لگا کر اور غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کر رہے تھے۔ سٹی سب ڈویژن صادق آباد کی ٹیم نے اجمل ٹاؤن میں 2 نادہندگان کو ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔ دونوں ڈیفالٹرز کے ذمہ اڑھائی لاکھ روپے کے واجبات ہیں اور میٹرز عدم ادائیگی واجبات پر منقطع ہیں۔ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک روز میں 3 کروڑ 50 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ بہاولپور اور بہاولنگر سرکلوں کے مختلف علاقوں میں نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ 35 لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 12 زرعی ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کر دیئے۔ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز اور میٹرز بھی اتار لئے گئے۔