اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):امریکا، کینیڈا اورشمالی امریکا کے دیگرممالک کوپاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جولائی میں امریکا کوپاکستان کی برآمدات میں 9.42 فیصد اورامریکا سے درآمدات میں 8.10 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے ماہ(جولائی) میں امریکا،کینیڈا اورشمالی امریکا کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو207.048ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ …

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):امریکا، کینیڈا اورشمالی امریکا کے دیگرممالک کوپاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جولائی میں امریکا کوپاکستان کی برآمدات میں 9.42 فیصد اورامریکا سے درآمدات میں 8.10 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے ماہ(جولائی) میں امریکا،کینیڈا اورشمالی امریکا کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو207.048ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 9.42 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال جولائی میں شمالی امریکا کے ممالک کو برآمدات سے ملک کو189.21ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
جون کے مقابلہ میں جولائی میں شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر36.79 فیصدکااضافہ ہوا، جون میں شمالی امریکا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو151.36ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مالی سال 2024 میں شمالی امریکاکے ممالک کوپاکستانی کی مجموعی برآمدات کاحجم 2.039 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر8.10 فیصدکی نموریکارڈکی گئی۔ جولائی میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات پر509.58 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجو گزشتہ سال جولائی میں 471.36ملین ڈالرتھا۔جون کے مقابلہ میں جولائی میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات میں ماہانہ بنیادوںپراضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جون میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات پر469.67 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔مالی سال 2024 میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات کامجموعی حجم 5.821 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔








