میپکو کی جنوبی پنجاب میں کارروائیاں،ایک روز میں 127 بجلی چوروں کو53لاکھ روپے سے زائد جرمانہ

145
Uninterrupted power supply
Uninterrupted power supply

ملتان۔ 11 مئی (اے پی پی):ملک بھر کی طرح میپکوریجن میں بھی بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اس سلسلہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکوانجینئررانا محمد ایوب خان کی ہدایت۔ملتان الیکٹرک پاورکمپنی کی ٹیموں نے گیارہ مئی 2024 ء بروزہفتہ کو جنوبی پنجاب میں مختلف کارروائیوں کے دوران 127 صارفین کو بجلی چوری کرتے پکڑکر53 لاکھ گیارہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا،چھ لاکھ 32 ہزار روپے سے زائد جرمانہ موقع پروصول کیا گیا،96 نئے مقدمات کا اندراج کروایاگیا جبکہ تین بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کیاگیا۔

نادہندہ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے بھی وصولیاں کی گئیں۔ایکسین پاکپتن ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے ایک زرعی ٹیوب ویل صارف کو ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔ڈیرہ غازی خان میں سنگم سب ڈویزن کی ٹیم کو بجلی چورصارف کے 25 نامعلوم ساتھی ملزمان نے یرغمال بنا لیا اورتین گھنٹے تک انہیں حبس بے جا میں رکھ کرمار پیٹ کی اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔میپکو ٹیم کے ارکان سے پانچ موبائل فونز، نقد رقم اورموٹرسائیکل بھی چھین لئے گئے۔

جس پر پولیس اسٹیشن دراہمہ میں بجلی چوری کرنے،کارسرکار میں مداخلت اوراہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔ایکسین ڈی جی خان کی سربراہی میں ٹیموں نے شہری اوردیہی علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران 20افراد کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔پولیس اسٹیشن گدائی میں بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروا کر بجلی چوروں کے زیراستعمال میٹرز اورتاریں اُتارکرقبضہ میں لے لی گئیں۔

ایکسین وہاڑی ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے ایک زرعی ٹیوب ویل صارف سے بجلی چوری کی مد میں عائد کردہ سات لاکھ روپے جرمانہ موقع پروصول کیا۔جمال دین والی سب ڈویژن رحیم یار خان میں تین افراد ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔احمد یارسب ڈویژن ساہیوال میں ایک بوگس میٹراور ایک میٹرباڈی ٹمپرکرکے دو افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

بہاولپورسرکل کی شاہدرہ، لودھراں اربن،حاصل پور،مختارآباد،ہیڈ راجکاں،مسہ کوٹھا اوربستی ملوک سب ڈویژنوں کے علاقوں میں 10 افراد میٹرباڈی ری فکس،ڈائریکٹ تاروں،ٹیرف کےغیر قانونی استعمال،میٹرمیں خرابی کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ملتان سرکل میں 12بجلی چوروں کو518992روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 12 مقدمات کااندراج ہوا۔ڈی جی خان سرکل میں 15صارفین 525012 روپے جرمانہ عائد اور15مقدمات درج ہوئے جبکہ ایک بجلی چورکوموقع سے گرفتارکیاگیا۔

وہاڑی سرکل میں 13 صارفین کو 1064875 روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج،بہاولپورسرکل میں 16صارفین کو763750روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 18 صارفین کو967390روپے جرمانہ عائداور18مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 21صارفین کو425000 روپے جرمانہ عائد اور 21 مقدمات درج ہوئے جبکہ 2بجلی چوروں کو موقع سے گرفتارکیاگیا۔

مظفرگڑھ سرکل میں 16 صارفین کو430500روپے جرمانہ عائد اور 7 مقدمات درج،بہاولنگرسرکل میں 8صارفین کو328000 روپے جرمانہ عائداور8ایف آئی آرز درج، خانیوال سرکل میں 8 صارفین کو 388298 روپے جرمانہ عائد کیا گیا او ر7مقدمات کا اندراج ہوا۔جنوبی پنجاب میں نادہندہ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک روز میں 4 کروڑ23 لاکھ 10 ہزار روپے وصول کئے گئے۔

جنوبی پنجاب میں نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ملتان اوربہاولپورمیں 11 لاکھ 60 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 3 ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع،چوٹی سب ڈویژن ڈی جی خان میں 7 لاکھ 17 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایک زرعی صارف کی بجلی منقطع کردی گئی۔منقطع کئے گئے تمام ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز اور میٹرز اُتار لئے گئے۔