میچ جیتنے پر بہت خوش ہوں، کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے،شان مسعود

ملتان۔ 19 جنوری (اے پی پی):قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار فتح پر بہت خوش ہوں،جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویسٹ انڈیز کےخلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد کمنٹیٹر سے گفتگو کرتےہوئے کیا۔ کپتان شان مسعود کا نے کہا کہ سپنرز نے ایک بار پھر بہترین کھیل کا …

ملتان۔ 19 جنوری (اے پی پی):قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار فتح پر بہت خوش ہوں،جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویسٹ انڈیز کےخلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد کمنٹیٹر سے گفتگو کرتےہوئے کیا۔

کپتان شان مسعود کا نے کہا کہ سپنرز نے ایک بار پھر بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا،ساجدخان،نعمان علی اور ابراراحمد نے شاندار باؤلنگ کی۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلی اننگز میں سعود شکیل اور محمد رضوان کی پارٹنر شپ میچ جیتنے میں اہمیت کی حامل رہی،بیٹنگ یونٹ اور بیٹنگ کوچ کو بھی کریڈٹ جاتا ہے،ویسٹ انڈیز کو دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ہرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔