میڈرڈ، بین الاقوامی سیاحتی نمائش میں 164 ممالک کے ایک لاکھ 25 ہزار افرادکی شرکت

111

میڈرڈ ۔ 20 جنوری (اے پی پی) سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں امسال 37 ویں بار منعقد ہونے والی بین الاقوامی سیاحتی نمائش میں 164 ممالک کے ایک لاکھ 25 ہزار سیاحتی شعبے سے منسلک افراد نے شرکت کی اور ایک لاکھ آٹھ ہزار سیاحوں نے اس کی سیر کی۔ ترکی نے اپنے سٹال پر آنے والے شاہ فلپ ان کی اہلیہ لیٹیزیا ،اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی ادارے کے سربراہ طالب رفاعی، اسپین کے وزیر توانائی و سیاحت الوارو ندال اور میڈرڈ خود مختار انتظامیہ کی سربراہ کرسٹینا کی مہمان نوازی کی۔