میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

69
Madrid Open Tennis Tournament

میڈرڈ۔3مئی (اے پی پی):میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔آندرے روبلوف ،ٹیلر فریٹز، جیری لاہیچکااورفیلکس اوجرالیاسائم ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ اے ٹی پی کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔

روسی نامور ٹینس سٹار آندرے روبلوف ،امریکا کے ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز،جمہوریہ چیک کے جیری لاہیچکااورکینیڈا کے ٹینس کھلاڑی فیلکس اوجرالیاسائم ٹاپ فور رائونڈ میں پہنچ چکے ہیں۔ مینز سنگلز سیمی فائنل رائونڈ میں روسی نامور ٹینس سٹار آندرے روبلوف کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے جیری لاہیچکا سے ہوگا،امریکا کے ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹزکا مقابلہ کینیڈا کے ٹینس کھلاڑی فیلکس اوجرالیاسائم سے ہوگا