کراکس۔22جولائی (اے پی پی):وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی انتخابی مہم کے منیجر جارج روڈریگیز نے میڈیا پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے انتخابی عمل کا احترام کرے اور آئندہ صدارتی انتخابات کے دوران سچائی کا ساتھ دے۔شنہوا کے مطابق جارج روڈریگیز جو قومی اسمبلی کے صدر بھی ہیں، نے میڈیا پر زور دیا کہ وینزویلا کا انتہائی دائیں بازو سچائی اور انتخابی نتائج کو تسلیم نہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیشہ ایسے ہتھکنڈوں کی مذمت کرے گی اور میڈیا سچ بولے، سچ کا احترام کرے۔ واضح رہے کہ وینزویلا میں صدارتی ا نتخابات28 جولائی کو ہوں گے جس میں 10 صدارتی امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں اتریں گےاور توقع ہے کہ 20 ملین سے زیادہ اہل ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔