میکسیکو میں ایک دن میں 5 صحافیوں کو گولی مار دی گئی،صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور

میکسیکو سٹی ۔30نومبر (اے پی پی):میکسیکو میں ایک دن میں 5صحافیوں کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق میکسیکو کے صدر صدر نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز ایک فوجی بیرک کے قریب 4فوٹوگرافروں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا ان میں سے دو نیوز فوٹوگرافروں کی حالت تشویشناک ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسی دن ایک صحافی میئر رامن رامیرز کو …

میکسیکو سٹی ۔30نومبر (اے پی پی):میکسیکو میں ایک دن میں 5صحافیوں کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا ہے۔

جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق میکسیکو کے صدر صدر نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز ایک فوجی بیرک کے قریب 4فوٹوگرافروں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا ان میں سے دو نیوز فوٹوگرافروں کی حالت تشویشناک ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسی دن ایک صحافی میئر رامن رامیرز کو بھی فائرنگ سے زخمی کیا گیا ہے۔

صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے فائرنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس پر افسوس ہونا چاہیے تاہم انہوں نے حملے کے ممکنہ محرک کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔واضح رہے کہ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے میکسیکو میں گزشتہ 5برسوں کے دوران 54 صحافیوں کے قتل کی تصدیق کی ہے۔