میکسیکو پر امریکی محصولات کی آخری تاریخ میں توسیع پر اتفاق

میکسیکو سٹی۔28اکتوبر (اے پی پی):میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نےکہا کہ امریکانے میکسیکو کی برآمدات پر ان محصولات کو موخر کرنے پر اتفاق کیا ہے، جو یکم نومبر سے نافذ ہونے تھے۔شنہوا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جولائی میں میکسیکو کی بعض مصنوعات پر محصولات 25 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کرنے کی دھمکی دی تھی، لیکن انہوں نے ملک کو 90 دن کی مہلت دی …

میکسیکو سٹی۔28اکتوبر (اے پی پی):میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نےکہا کہ امریکانے میکسیکو کی برآمدات پر ان محصولات کو موخر کرنے پر اتفاق کیا ہے، جو یکم نومبر سے نافذ ہونے تھے۔شنہوا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جولائی میں میکسیکو کی بعض مصنوعات پر محصولات 25 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کرنے کی دھمکی دی تھی، لیکن انہوں نے ملک کو 90 دن کی مہلت دی تھی،

جو یکم نومبر کو ختم ہونی تھی، تاکہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کیے جا سکیں۔میکسیکو کی صدرنے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہفتے کوہونے والی بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے 54 امریکی مطالبات پر بات چیت کے لیے چند مزید ہفتے دینے پر اتفاق کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم عملی طور پر اس معاملے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہیں۔

مزید خبریں