میکسیکوسٹی ۔ 2 مئی (اے پی پی) میکسیکو کی جیل میں حکام نے 63 قیدیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کرکے دلچسپ روایت قائم کی ہے جس پر ملک کے عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا پر مسرت کا اظہار کیا گیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اجتماعی شادی کے بندھن میں جڑنے والے قیدیوں میں بعض کو کئی سال کی قید کا سامنا ہے تاہم وہ رہائی اور خوش گوار …
میکسیکو کی جیل میں 63 قیدیوں کی اجتماعی شادی

مزید خبریں
میکسیکوسٹی ۔ 2 مئی (اے پی پی) میکسیکو کی جیل میں حکام نے 63 قیدیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کرکے دلچسپ روایت قائم کی ہے جس پر ملک کے عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا پر مسرت کا اظہار کیا گیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اجتماعی شادی کے بندھن میں جڑنے والے قیدیوں میں بعض کو کئی سال کی قید کا سامنا ہے تاہم وہ رہائی اور خوش گوار زندگی کے لیے پرامید ہیں۔سلاخوں کے پیچھے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے خورخی ارمانڈو کی شادی کورینا شاویز کے ساتھ کرائی گئی۔ دونوں سیوداد خواریتھ کی سنٹرل جیل میں بہت خوش نظر آ رہے تھے۔








