روم ۔15نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے ٹینس سٹار میکس پورسل اور ان کے ہم وطن جوری دار جورڈن تھامسن پر مشتمل آسٹریلین جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی فائنلز کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔
میکس پورسل اور جورڈن تھامسن پر مشتمل آسٹریلین جوڑی نے اے ٹی پی فائنلز میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں سپین کے ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی ۔ اے ٹی پی فائنلز گروپ میچز اٹلی کے شہر ٹورن کے انالپی ایرینامیں جاری ہیں۔
اے ٹی پی فائنلز کے گروپ مرحلے میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے ٹینس سٹار میکس پورسل اور ان کے ہم وطن جوری دار جورڈن تھامسن پر مشتمل آسٹریلین جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سپین کے ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(14-16)اور3-6 سے ہرا کر اے ٹی پی فائنلز میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرنے کے ساتھ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا