میں اورمیرے بچے ٹھیک ہو گئے ہیں جس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ، اللہ نے مجھے اس امتحان میں سرخرو کیا ہے،سپیکر اسد قیصر

اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میں اورمیرے بچے ٹھیک ہو گئے ہیں جس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے مجھے اس امتحان میں سرخرو کیا ہے ۔ اتوار کو سپیکر نے صحتیابی کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پوری قوم کی محبتوں اور دعاﺅں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اس بیماری میں ایمان …

اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میں اورمیرے بچے ٹھیک ہو گئے ہیں جس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے مجھے اس امتحان میں سرخرو کیا ہے ۔ اتوار کو سپیکر نے صحتیابی کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پوری قوم کی محبتوں اور دعاﺅں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اس بیماری میں ایمان مزید قوی ہوا ،ہم نے اللہ کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ اللہ کی طرف واپس جانے کے لیے بھی تیاری کی ضرورت ہے۔آئیں سب مل کر اپنے ملک اور اس میں بسنے والے غریب لوگوں کے لیے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے اگر کوئی کوتاہی ہوئی تو معافی کا طلبگار ہوں اس مشکل وقت میں زیادہ ضرورت احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ہے۔ حکومت جو احتیاطی تدابیر بتا رہی ہے مہربانی کریں ان ہر عمل کریں۔ وزیر اعظم عمران خان بہت ذمے داری اور سمجھداری سے اقدامات کر رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے یہ مشکل وقت ہمارے لیے مواقع پیدا کرے گا۔ یہ ملک ہم سب کا ہے آئیں اس کو بنانے میں سب مل کر اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں۔