وینزویلا کے امریکا میں زیرحراست صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس ’’خیریت سے، مضبوط اور پرسکون‘‘ ہیں۔
میں اور میری اہلیہ خیریت سے، مضبوط اور پر سکون ہیں، نکولس مادورو

مزید خبریں
کراکس۔29مارچ (اے پی پی):وینزویلا کے امریکا میں زیرحراست صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس ’’خیریت سے، مضبوط اور پرسکون‘‘ ہیں۔شنہوا کے مطابق رواں سال جنوری میں امریکی فوج کی کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنی گرفتاری کے بعد پہلی بار سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا۔ ٹیلیگرام اور ایکس اکاؤنٹس پر جاری پیغام میں نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ نے کہا کہ اب پہلے سے زیادہ ضروری ہے کہ ملک میں امن، قومی اتحاد، مفاہمت، درگزر اور باہمی یکجہتی کو مزید مضبوط کیا جائے۔
پیغام میں کہا گیاکہ کسی کو بھی مکالمے، بقائے باہمی اور باہمی احترام کے راستے سے ہٹنا نہیں چاہیے۔یاد رہے کہ رواں سال 3 جنوری کو امریکی فوج نے ایک بڑے آپریشن کے دوران نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے نیویارک منتقل کیا تھا، جہاں انہیں مقدمے کا سامنا ہے۔5 جنوری کو نکولس مادورو پہلی بار نیویارک کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے اپنے خلاف تمام امریکی الزامات سے انکار کیا جبکہ جمعرات کو اسی عدالت میں پیشی کے دوران جج نے مقدمہ خارج کرنے کی ان کی درخواست مسترد کر دی۔








