میں اپنے مخالفین کے بارے میں بیرونی ملکوں سے معلومات لوں گا، صدر ٹرمپ

واشنگٹن۔ 15 جون (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ آئندہ سال امریکا کے صدارتی انتخابات میں مخالف امیدواروں سے متعلق بیرونی ممالک سے معلومات لے سکتے ہیں۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے صدر نے کہا ہے اگر انہیں حساس نوعیت کی معلومات ملیں تو وہ ایف بی آئی سے رابطہ کریں گے۔صدر ٹرمپ 2016کے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت سے …

واشنگٹن۔ 15 جون (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ آئندہ سال امریکا کے صدارتی انتخابات میں مخالف امیدواروں سے متعلق بیرونی ممالک سے معلومات لے سکتے ہیں۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے صدر نے کہا ہے اگر انہیں حساس نوعیت کی معلومات ملیں تو وہ ایف بی آئی سے رابطہ کریں گے۔صدر ٹرمپ 2016کے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت سے انکار کرتے آئے ہیں تاہم اپنے تازہ بیان میں صدر نے کہا ہے کہ کسی دوسرے ملک سے معلومات کے حصول میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ چین یا روس کی جانب سے معلومات کی فراہمی کے سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ‘میرا خیال ہے کہ آپ کو دوسروں کی بات سننی چاہیے اس میں کوئی حرج نہیں ہے تاہم ،صدر نے واضح کیا کہ اس عمل کو ہم بے جا مداخلت قرار نہیں دے سکتے۔

Leave a Reply