اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں ہر شہید کے لواحقین سے بات ضرور کرتا ہوں۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ گفتگو کے دوران شہداء کے سب والدین یہ کہتے ہیں کہ ان کے باقی بچے بھی قربانی کیلئے تیار ہیں۔ وہ اپنے پیاروں کی …
میں ہر شہید کے لواحقین سے بات ضرور کرتا ہوں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں ہر شہید کے لواحقین سے بات ضرور کرتا ہوں۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ گفتگو کے دوران شہداء کے سب والدین یہ کہتے ہیں کہ ان کے باقی بچے بھی قربانی کیلئے تیار ہیں۔ وہ اپنے پیاروں کی جدائی پر غمگین تو ہوتے ہیں مگر ساتھ ہی ان کی قربانی قبول کرنے پر خدا کی خدائی کا شکر بھی ادا کرتے ہیں۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے غذر، گلگت بلتستان میں اسماعیل خان کے جنازے کی ویڈیو بھی اپنے ٹویٹ میں شیئر کی ہے۔








