نئی پابندیاں امریکا تعلقات کی بحالی میں رکاوٹ ہیں ، روس

ماسکو ۔27اکتوبر (اے پی پی):روسی صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے عائد کی جانے والی نئی پابندیاں روس اور امریکا کے درمیان تعلقات کی بحالی کی کوششوں کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہیں۔شنہوا کے مطابق انہوں نے کہاکہ امریکا کی جانب سے اس ہفتے اٹھائے گئے اقدامات غیر دوستانہ تھے۔ انہوں نے ہمارے تعلقات کی بحالی کے امکانات کو نقصان پہنچایا، لیکن اس کا …

ماسکو ۔27اکتوبر (اے پی پی):روسی صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے عائد کی جانے والی نئی پابندیاں روس اور امریکا کے درمیان تعلقات کی بحالی کی کوششوں کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہیں۔شنہوا کے مطابق انہوں نے کہاکہ امریکا کی جانب سے اس ہفتے اٹھائے گئے اقدامات غیر دوستانہ تھے۔

انہوں نے ہمارے تعلقات کی بحالی کے امکانات کو نقصان پہنچایا، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمیں ان کوششوں سے دستبردار ہو جانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ روس تمام ممالک، بشمول امریکاکے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرین تنازع کے حل کی خواہش کو سراہتے ہیں، تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مسئلہ ایک دن میں حل نہیں ہو سکتا۔

مزید خبریں