نئے عمرہ سیزن کا آغاز ، ویژن 2030 کے مطابق 2022ء میں معتمرین کی تعداد 15ملین سالانہ تک پہنچ جائے گی ، سعودی حکام

جدہ ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) نئے ہجری سال کے آغاز کے ساتھ ہی نیا عمرہ سیزن شروع ہو گیا ہے۔ ملائیشیا سے عمرہ کے لیے آنے والی پہلی پرواز جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی تو معتمرین کا استقبال محکمہ پاسپورٹ کے سربراہ جنرل سلیمان بن عبدالعزیز الیحییٰ نے کیا۔ ملائیشین معتمرین کا ایئرپورٹ کے ٹرمینل پر پہنچتے ہی گلدستوں سے استقبال کیا گیا۔ انہیں سرزمین حرمین پہنچنے پر …

جدہ ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) نئے ہجری سال کے آغاز کے ساتھ ہی نیا عمرہ سیزن شروع ہو گیا ہے۔ ملائیشیا سے عمرہ کے لیے آنے والی پہلی پرواز جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی تو معتمرین کا استقبال محکمہ پاسپورٹ کے سربراہ جنرل سلیمان بن عبدالعزیز الیحییٰ نے کیا۔ ملائیشین معتمرین کا ایئرپورٹ کے ٹرمینل پر پہنچتے ہی گلدستوں سے استقبال کیا گیا۔ انہیں سرزمین حرمین پہنچنے پر خوش آمدید کہا گیا اور عمرہ سفر کی مبارکباد دی گئی۔ عمرہ پر آنے والے تمام مسافروں کو محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے تحائف پیش کیے گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال عمرہ پر آنے والے افراد کی تعداد سات ملین سے تجاوز کر گئی تھی۔ ویژن 2030ء کے مطابق 2022ء میں معتمرین کی تعداد 15ملین جبکہ 2030ء میں یہ تعداد 30 ملین تک پہنچ جائے گی۔ اس سال معتمرین کی تعداد میں 20 فیصد اضافے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں