نئے وزیر اعلیٰ سے اچھی ملاقاتیں رہی ہیں ، کابینہ کی تشکیل میں تاخیر مناسب نہیں ،گورنر خیبر پختونخوا

پشاور۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کے علاہ وفاق سے صوبائی حقوق کے حصول کے لئے سابق وزیر اعلیٰ کی صوبہ دشمن پالیسی سے گریز کریں گے ،نئے وزیر اعلیٰ سے اچھی ملاقاتیں رہی ہیں ، کابینہ کی تشکیل میں تاخیر مناسب نہیں ، میں نے مشورہ دیا ہے کہ مختصر کابینہ فوراً بنالیں …

پشاور۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کے علاہ وفاق سے صوبائی حقوق کے حصول کے لئے سابق وزیر اعلیٰ کی صوبہ دشمن پالیسی سے گریز کریں گے ،نئے وزیر اعلیٰ سے اچھی ملاقاتیں رہی ہیں ، کابینہ کی تشکیل میں تاخیر مناسب نہیں ، میں نے مشورہ دیا ہے کہ مختصر کابینہ فوراً بنالیں پھر مشاورتی عمل ، قیادت کے مشوروں سے اس میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے۔

اپنے بیان گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبے کے ہر مسئلہ کو بانی کی اجازت سے مشروط کرنا مناسب نہیں، ابھی کابینہ نہیں بنی امید ہے آنے والے دنوں میں حالات سامنے آجائیں گے ،ہم وفاق کی مدد کے بغیر صوبہ نہیں چلا سکتے ، اٹھارویں ترمیم کے بعد ہم اپنے صوبہ کے وسائل پیدا نہ کرسکے کہ صوبہ کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع میں سول سپرمیسی قائم نہیں ہوئی ،نئے وزیر اعلیٰ کو اس جانب توجہ دینی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی پہلی تقریر میں کوتاہیاں تھیں شاید وہ پارٹی ورکرز کو مخاطب تھے، انہیں گورننس کے حوالے سے بات کرنی چاہئے تھی ، ہمارا صوبہ ٹکرائو اور وسائل کے ضیاع کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو مل بیٹھنا ہوگا، صوبہ کی ترقی امن خوشحالی میں وفاق کے ساتھ صوبہ کا وکیل بن کر کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔