نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کے لئے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے چار روز میں 85 فیصد بکنگ کرائی گئی، سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) عید الفطر پر صارفین کو نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کے لئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے چار روز میں 85 فیصد بکنگ کرائی گئی ہے۔ ایس بی پی کے جاری بیان کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے 31 مئی 2018ءکو شروع کی گئی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے …

اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) عید الفطر پر صارفین کو نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کے لئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے چار روز میں 85 فیصد بکنگ کرائی گئی ہے۔ ایس بی پی کے جاری بیان کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے 31 مئی 2018ءکو شروع کی گئی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے چار روز کے دوران 2.3 ملین صارفین نے نئے کرنسی نوٹوں کے لئے اپلائی کیا ہے۔ رواں سال صارفین کو نئے کرنسی نوٹ فراہم کرنے کے لئے ملک کے 132 شہروں /قصبوں میں 1535 برانچز کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی