اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے نائب صدر و چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اعجازاللہ خان اور مینجر کنسٹرکشن شہروز اشرف نے آغوش کالج مری کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے الخدمت میڈیکل سینٹر آغوش کالج مری کے تعمیراتی مقام کا خصوصی طور پر معائنہ کیا اور جاری کام کی رفتار و معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دورے …
نائب صدر الخدمت فائونڈیشن کا آغوش کالج مری میں جاری تعمیراتی منصوبوں کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے نائب صدر و چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اعجازاللہ خان اور مینجر کنسٹرکشن شہروز اشرف نے آغوش کالج مری کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے الخدمت میڈیکل سینٹر آغوش کالج مری کے تعمیراتی مقام کا خصوصی طور پر معائنہ کیا اور جاری کام کی رفتار و معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دورے کے دوران مستقبل کے تعمیراتی منصوبوں اور ادارے کی سہولیات میں مزید بہتری کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا۔
پرنسپل آغوش کالج مری نے اس موقع پر کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کی مینجمنٹ کی مسلسل سرپرستی اور رہنمائی سے آغوش کالج مری میں تعمیر و ترقی کے کام تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ یہ ادارہ مستقبل میں مثالی کردار ادا کرے گا اور یہاں کے طلبہ ملک و ملت کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔آخر میں اعجاز اللہ خان نے ادارے کی انتظامیہ اور عملے کی محنت کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آغوش کالج مری الخدمت فائونڈیشن کے وژن ’خدمت خلق کے ذریعے روشن مستقبل کو عملی جامہ پہنانے میں ایک مضبوط سنگ میل ثابت ہوگا۔








