نائب صوبیدار آصف عرفان اور سپاہی عرفان علی آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

153
ISPR
ISPR

راولپنڈی۔31اکتوبر (اے پی پی):بلوچستان کے ضلع آواران میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے نائب صوبیدار آصف عرفان اور سپاہی عرفان علی کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نائب صوبیدار آصف عرفان (عمر37 سال، ساکن ضلع اوکاڑہ) اور سپاہی عرفان علی(عمر 22 سال، ساکن ضلع سرگودھا) 29 اکتوبر 2023 کو دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے۔

شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، جوان، عزیز واقارب اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے عزم اور حوصلے کو مزید تقویت دیتی ہیں ۔ دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔