آسٹریلوی ریاست کوئینز لینڈ کے جنگلات میں آتشزدگی سے 85 انفراسٹرکچرز تباہ

سڈنی۔31اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلوی ریاست کوئینز لینڈ کے جنگلات میں آتشزدگی سے 85 انفراسٹرکچرز تباہ ہو گئے۔ چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کوئنزلینڈ حکام نے ریاست بھر میں 70 مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات کی تصدیق کی ہے، آتشزدگی کے ان واقعات میں مجموعی طور پر 85ڈھانچے تباہ ہو چکے ہیں۔ حکام کے مطابق ریاست کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرم موسم کے …

سڈنی۔31اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلوی ریاست کوئینز لینڈ کے جنگلات میں آتشزدگی سے 85 انفراسٹرکچرز تباہ ہو گئے۔ چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کوئنزلینڈ حکام نے ریاست بھر میں 70 مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات کی تصدیق کی ہے، آتشزدگی کے ان واقعات میں مجموعی طور پر 85ڈھانچے تباہ ہو چکے ہیں۔

حکام کے مطابق ریاست کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرم موسم کے باعث آگ شدت اختیار کر سکتی ہے تاہم جمعہ کو متوقع بارش سے آگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

کوئینز لینڈ کے شہر تارا میں گولڈن گلو روڈ کے قریب تیزی سے پھیلتی ہوئی آگ کے باعث شہر بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور شہریوں کو انخلا کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ حکام نے شہریوں کیلئے دوسرے محفوظ مقامات پرعارضی رہائش کا بندوبست بھی کر دیا ہے۔