نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانیہ میں مقیم کشمیری نژاد کمیونٹی رہنمائوں کے ہمراہ لارڈ قربان حسین سے ملاقات

لندن ۔18اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کشمیری نژاد برطانوی رہنمائوں کے ہمراہ لارڈ قربان حسین سے اہم ملاقات کی جس میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمداسحاق ڈارنے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی …

لندن ۔18اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کشمیری نژاد برطانوی رہنمائوں کے ہمراہ لارڈ قربان حسین سے اہم ملاقات کی جس میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمداسحاق ڈارنے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو اجاگر کیا،

نیز پاکستانی نژاد برطانوی پارلیمنٹیرینز کے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار کو سراہا۔ میرپور ایئرپورٹ کے معاملے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وفد کو بتایا کہ متعلقہ حکام ضروری قانونی اور انتظامی مراحل مکمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے سرکاری-نجی شراکت داری (پی پی پی) کے مالیاتی ماڈل کا بھی ذکر کیا اور برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کو اس منصوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر غور کرنے کی ترغیب دی۔ وفد نے اس تجویز کو خوش آئند قرار دیا۔