نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مصر ی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو، اہم امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان حال ہی میں طے پانے والی مفاہمت اور جمعہ کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں مفاہمت کی یادداشت پر متوقع دستخط کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان حال ہی میں طے پانے والی مفاہمت اور جمعہ کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں مفاہمت کی یادداشت پر متوقع دستخط کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے رواں ماہ کے اواخر میں منعقد ہونے والے ریجنل فور ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی تیاریوں پر بھی گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے میں رہنے اور اہم امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 

مزید خبریں