نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ کو فون ، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال

6

اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے 21 تا 22 جون استنبول میں منعقد ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے او آئی سی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔