نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 4 سے 8 ستمبر تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

150
Deputy Prime Minister
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری آف سٹیٹ فار جسٹس شبانہ محمود سے ملاقات، پاک برطانیہ شراکت داری کو مضبوط بنانے میں 1.7 ملین برطانوی پاکستانیوں کے کردار کی تعریف

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 4 سے 8 ستمبر تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار لندن میں برطانوی نائب وزیر اعظم نائب انجیلا رینر سے ملاقات کریں گے۔

وہ برطانیہ کے خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کے سیکرٹری آف سٹیٹ ڈیوڈ لیمی سے بھی تفصیلی بات چیت کریں گے۔ بیان کے مطابق نائب وزیراعظم برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اراکین اور برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔