نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار

72

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ ہز ہائینس پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر گہرا رنج ہوا، انسان دوستی اور دنیا بھر میں کمیونٹیز کی بہتری کے لیے ان کی غیر متزلزل لگن نے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ دفتر خارجہ کی جانب جاری بیان میں نائب وزیر اعظم نے کہا کہ آغا خان کا پاکستان کے ساتھ خصوصی لگاؤ ​​اور عوام کی ترقی میں ان کے بے مثال تعاون کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان کی وفات پر سوگ کا اظہار کرتا ہے اور ان کی متاثر کن میراث کی قدر کرتا ہے۔ انہوں نے آغا خان کے خاندان اور عالمی اسماعیلی برادری سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا