نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار جدہ سے وطن واپس روانہ

201
Deputy Prime Minister
نائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی لندن میں دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ سے ملاقات

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار جدہ سے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق ہوائی اڈے پر سعودی وزارت خارجہ کے وزیر مندوبین فرید الخزیم، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے انہیں الوداع کیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے بعض رکن ممالک کے ہم منصب سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقے بالخصوص غزہ اور مشرق وسطی کی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔