نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا وزارت خارجہ کے افسران سے خطاب، ایس سی او اجلاس کے کامیاب انعقاد پر افسران کے کردار کو سراہا

99

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو وزارت خارجہ کے افسران سے خطاب کیا۔ انہوں نے پاکستان کی فارن سروس کی لگن و عزم اور پاکستانی سفارت کاروں کے انمول تعاون کو سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان حکومت کے 23 ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد میں وزارت خارجہ اور افسران کے کردار کو خاص طور پر سراہا۔