نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 9ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہوئے خواتین کے بااختیار کردار اور رکن ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا 9 ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین میں شرکت کے لیے آنے والے مندوبین کو خوش آمدید

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 12 اور 13 جولائی کو منعقد ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی 9 ویں وزارتی کانفرنس برائے خواتین میں شرکت کے لیے آنے والے تمام مندوبین کو خوش آمدید کہا ہے۔
ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم آپ کے لیے مفید اور نتیجہ خیز مباحثوں اور اسلام آباد میں ایک یادگار قیام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔








