نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے خطے اور اس سے باہر دیرپا امن و استحکام کے حصول کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے خطے اور اس سے باہر دیرپا امن و استحکام کے حصول کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امن کے عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے ایرانی عملے کے ارکان اور ماہی گیروں کی محفوظ طریقے سے وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

مزید خبریں