نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت بین الوزارتی اجلاس، پاکستان کی اقتصادی سفارت کاری کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا گیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت بین الوزارتی اجلاس میں پاکستان کی اقتصادی سفارت کاری کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اور بین الاقوامی تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کی اقتصادی سفارت کاری کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لینے کے لیے بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی۔

ہفتہ کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان کی معیشت کے فروغ کے لیے عالمی اور علاقائی سطح پر کوششوں کو مزید تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا جس میں بین الاقوامی معیارات اور ذمہ داریوں پر بہتر عمل درآمد بھی شامل ہے۔ نائب وزیراعظم نے پائیدار اقتصادی استحکام کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقوں کو اس سلسلے میں اپنی کوششیں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔